InternationalPosted at: Aug 22 2019 11:11AM کیمرون میں بوکو حرام کا بس پر حملہ، ایک کی موت،مسافروں کا اغوا
يونڈے، 22 اگست (ژنہوا) مشرق افریقی ملک کیمرون میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے مسافروں سے بھری ایک بس پر حملہ کرکے ڈرائیور کو قتل کر دیا اور سات مسافروں کو اغوا کر لیا۔
کیمرون کی فوج نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
فوج کے مطابق بس میں کل 19 مسافر سوار تھے۔ دہشت گردانہ حملہ میں بس ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور سات مسافروں کو اغوا کر لیا گیا۔ دیگر 11 مسافروں کو سکیورٹی فورسز نے بچا لیا۔ فوج نے بتایا کہ یہ حادثہ شمالی لوگون علاقے کے دبنگا میں ہوا۔
اطلاعات ہیں کہ کیمرون کی فوج نے دہشت گردوں کی قید سے مسافروں کی محفوظ واپسی کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ژنہوا،اظ