InternationalPosted at: Sep 10 2019 11:04PM عراق کے کربلا میں بھگدڑ میں 16 شیعہ عقیدت مند ہلاک، 75 زخمی
بغداد، 10 ستمبر(یو این آئی) عراق کے جنوب میں واقع شہر کربلا میں منگل کو بھگدڑ میں کم سے کم 16 شیعہ عقیدت مندوں کی موت ہوگئی اور 75 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ شیعوں کی اہم تقریب عاشورہ کے دوران ہوئی جب امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضہ میں ہزاروں افراد موجود تھے۔
وزارت کے ترجمان سیف البدر نےبتایا کہ کربلا میں بھگدڑ میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 75 دیگر زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ ،دوحہ نے مرنے والوں کی تعداد 30 اور زخمیوں کی تعداد 100 سے زیادہ بتائی ہے۔
یو این آئی۔ظ ا