InternationalPosted at: Sep 11 2019 11:06AM فرانس نے شمالی كوريا کے میزائل تجربہ کی مذمت کی
پیرس، 11 ستمبر (اسپوتنك) فرانس نے منگل کو شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے سمندری علاقے میں کئے گئے میزائل تجربہ کی مذمت کی اور شمالی کوریا سے اشتعال انگیزی سے بچنے کی اپیل بھی کی۔
شمالی کوریا نے دراصل پیر کو جنوبی پيونگان صوبہ سے جاپان کے سمندری علاقے میں دو میزائل داغے تھے جو تقریبا 330 کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا’’ شمالی کوریا کی طرف سے منگل کو بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی رپورٹوں پر تشویش ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ علاقائی سلامتی کو کمزور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے‘‘۔
اسپوتنک،اظ