InternationalPosted at: Sep 11 2019 11:11AM امریکہ نے عراق کو ڈرون حملوں کی اطلاع دی
بغداد، 11 ستمبر (اسپوتنك) امریکہ نے بدھ کو عراق کو حال ہی میں عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز (حشدالشابي) کے خلاف ملک میں اسرائیل کے ڈرون سے کئے گئے فضائی حملوں کی اطلاع دی۔
عراقی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے رکن عبد الخالق عزوی نے’ اسپوتنك‘ سے کہا کہ 19 جولائی سے 26 اگست کے درمیان عراق میں فوجی ٹھکانوں پر کئی حملہ کئے گئے۔ انہوں نے کہا’’امریکہ نے عراق کو مطلع کیا ہے کہ حشد الشابي کےٹھکانوں پر پہلے دو فضائی حملہ اسرائیلی ڈرون سے کئے گئے تھے‘‘۔
مسٹر عزوی نے بتایا کہ عراق کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیشی کمیٹیوں نے ان حملوں میں کسی بیرونی ملک کا ہاتھ بتایا تھا۔ تاہم امریکہ نے اب اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
مسٹر عزوی نے کہا’’ہم نے امریکہ کو علاقے میں سیکورٹی کی ذمہ داری دے رکھی ہے۔اسرائیل امریکہ کی اجازت کے بغیر ان علاقوں میں کبھی حملہ نہیں کرے گا‘‘۔
اسپوتنک،اظ