InternationalPosted at: Sep 11 2019 11:26AM اسرائیل کا حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
غزہ ،11 ستمبر (ژنہوا) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں بدھ کو شدت پسند تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد فضائی حملے کئے۔
اسرائیل پر منگل کی رات حماس کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی پر اسلامی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر یہ حملے کئے ہیں۔ اسرائیل کے ’اشدود‘ اور ’اشكیلون‘ نامی شہروں کے پاس غزہ سے کل چار راکٹ داغے گئے تھے۔ ان میں سے ایک راکٹ اشدود میں اس جگہ کے قریب گرا جہاں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو انتخابی مہم کر رہے تھے۔ اسرائیل میں 17 ستمبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔ راکٹ حملوں کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔
غزہ پٹی کے باشندوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں بہت سے دھماکے ہوئے ہیں اور دیر البلاح شہر کے مغرب میں حماس کے مسلح شاخ کی ایک فوجی چوکی پر میزائل گرا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ژنہوا،اظ