InternationalPosted at: Sep 19 2019 9:09AM حوثی باغیوں کی دبئی، ابو ظہبی پر حملے کی دھمکی
دوحہ، 19 ستمبر (اسپوتنك) یمن کے انصاراللہ موومنٹ (حوثی باغیوں) نے بدھ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی اور ابو ظہبی پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
حوثی باغیوں نے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کے دو پٹرولیم ریفائنری میں ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری لی تھی اور اب اس نے یو اے ای کے شہروں میں حملے کی دھمکی دی ہے۔
حوثی باغیوں کے ترجمان جنرل یحیی ساريہ نے ’الجزیرہ‘ کو بیان دیتے ہوئے کہا’’ہم سب سے پہلے کھلے طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ یو اے ای کے کئی شہر حملہ کرنے کے لئے ہماری فہرست میں ہے۔ہم صحیح وقت پر ان شہروں پر حملہ کریں گے‘‘۔
سعودی عرب کے عقبیق اور خريس پٹرولیم ریفائنری میں ہونے والے حملے کے بعد پٹرولیم پیداوار میں کمی آئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ حوثیوں نے اس حملہ کی ذمہ داری لی تھی لیکن امریکہ نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کے اشارہ دیا تھا۔
ایران نے اگرچہ امریکہ کے الزام کو مسترد کر دیا تھا لیکن وہاں کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ حملہ ان لوگوں کے لئے انتباہ ہے جنہوں نے یمن میں جنگ شروع کی ہے۔
اسپوتنک،اظ