InternationalPosted at: Sep 19 2019 9:10AM محمد بن سلمان نے ریفائنری حملہ کی عالمی تحقیقات کی خواہش ظاہر کی
ریاض، 19 ستمبر (ژنہوا) سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان السعود نے پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے کی بین الاقوامی جانچ کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تفتیش کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے وضع کئےگئے طریق کار سے عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فون پر بات چیت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حملہ کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
صدر پوٹن نے اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حملے کی سخت مذمت کی۔ دونوں ملک کے درمیان دنیا کی مارکیٹوں میں پیٹروليم کی سپلائی میں رکاوٹ نہ ہو اس پر بات چیت ہوئی۔
سعودی عرب نے حملوں کےلئے استعمال کئے گئے ہتھیار ایران کے ہونے کو لے کر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ژنہوا،اظ