InternationalPosted at: Sep 19 2019 9:10AM صومالیہ میں دھماکہ، دو افراد ہلاک،متعدد زخمی
موغادیشو، 19 ستمبر (سپوتنك) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مکہ المکرمہ ا سٹریٹ میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق موغادیشو میں ممبرپارلیمنٹ عبدالقادر اعرابو کی گاڑی کے پیچھے دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں مسٹراعر ابو بال بال بچے جبکہ ان کے باڈی گارڈ اور ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ دیگر کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔
اسپوتنک،اظ