InternationalPosted at: Sep 19 2019 10:59AM ٹرمپ اور جانسن نے ایران کی سرگرمیوں پر بات چیت کی
واشنگٹن،19ستمبر(اسپوتنک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی صورت حال پیدا کرنے والی ایران کی مبینہ سرگرمیوں کے سلسلے میں فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جڈ ڈیرے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا،’’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے بات کی۔اس دوران دونوں لیڈروں نے خصوصی طورپر عدم استحکام پیداکرنے والی ایران کی سرگرمیون اور سلامتی سے متعلق تشویش ظاہر کی ۔‘‘
دونوں لیڈرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اگلے ہفتے ہونے والے 74ویں اجلاس میں ایک دوسرے سے ملنے کے سلسلے میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو مسٹر ٹرمپ نے وزیر خزانہ اسٹیون منوشن کو ایران کے خلاف اقتصادی پابندی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
امریکی صدر نے پچھلے ہفتے سعودی عرب کے تیل پلانٹس پر کئےگئے ڈرون حملوں میں ایران کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کے پس منظر میں یہ ہدایت دی۔
امریکہ اور سعودی عرب نےاس حملے کےلئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہےجبکہ حوثی باغیون نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ایران نے امریکہ کے الزامات کی تردید کی ہے۔
اسپوتنک۔اےایم۔