InternationalPosted at: Sep 19 2019 10:57AM افغان خفیہ دفتر کے پاس بم دھماکہ،تین ہلاک،45زخمی
کابل،19ستمبر(اسپوتنک)افغانستان کے جنوبی قلات ِگلزے شہر میں خفیہ سکیورٹی ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنا کر جمعرات کو کئے گئے بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 45سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ خفیہ سکیورٹی کے دفتر افغان نیشنل ڈائریکٹر پرہوا ہے۔
مقامی افسروں اور لوگوں کے حوالے سے آئی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں جہاں دفتر ہے،سے متصل پروونشیل اسپتال کو بھی اس دھماکے میں نقصان پہنچا ہے۔
اسپتال کے ڈپٹی گورنر مالم تواب نے فی الحال حملے کی زد میں آئے لوگوں کی مکمل تفصیل نہیں دی ہے لیکن انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے اور ضرورت پڑی تو انہیں کندھار کے اسپتالوں میں منتقل بھی کیاجائےگا۔
اسپوتنک۔اےایم۔
فی الحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی ہے۔
اسپوتنک۔اےایم۔