InternationalPosted at: Sep 19 2019 12:01PM تیل ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں سعودی عرب کچھ نہیں جانتا: ایران
ماسکو، 19 ستمبر (اسپوتنك) ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین عشونا نے کہا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملہ کے سلسلہ میں ان کے ملک پر الزام لگانے والے سعودی عرب حملوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور وہ یہ بھی سمجھنے میں ناکام رہا ہے کہ اس کا دفاعی نظام حملہ کو روکنے میں کیوں ناکام رہا۔
سعودی عرب نے اس حملہ کے لئے ایران كو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس کے جواب میں مسٹر عشونا نے یہ بیان دیا ہے۔
بدھ کو سعودی عرب کی وزارت دفاع نے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ ایران نے ان الزامات کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔
مسٹر عشونا نے کل ٹوئٹ کیا’’پریس کانفرنس یہ ثابت کرتا ہے کہ سعودی عرب کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ میزائل اور ڈرون کہاں بنائیں گئے تھے اور انہیں کہاں سے لانچ کیاگیا تھا۔ سعودی عرب بھی وضاحت میں ناکام رہا کہ اس کا دفاعی نظام حملہ کو روکنے میں کیوں ناکام ہوگیا۔
جاری،یواین آئی،اظ