InternationalPosted at: Sep 22 2019 8:52AM انڈونیشیا میں زلزلے کے زوردار جھٹکے
جکارتہ، 22 ستمبر (ژنہوا ) انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ مالوكو میں اتوار کی صبح زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 6.4 تھی ، لیکن سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔
موسمیات اور ارضیاتی ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آج 2 بجکر 53 منٹ پر محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے کا مرکز انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو کے ضلع تینگارا برت سے 165 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح سمندر سے 11 کلومیٹر کے گہرائی میں تھا۔ارضیاتی ایجنسی نے کہا’’سونامی کے امکان کی کوئی علامات دکھائی نہیں دی ۔ اس کی وجہ سے ہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کر رہے ہیں
واضح ر ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے کا خطرہ ہمیشہ منڈلاتا رہتا ہے کیونکہ یہ حلقہ آتش ’پیسیفک رنگ آف فائر‘ نامی زلزلہ متاثرہ خطہ میں واقع ہے ۔
ژنہو ا۔ ک ج