InternationalPosted at: Sep 22 2019 9:20AM ہندوستان - امریکہ کی توانائی شعبے میں بات چیت
ہیوسٹن، 21 ستمبر ( یواین آئی) ہندوستان اور امریکہ آج یہاں توانائی شعبے میں باہمی تعاون میں تنوع لانے کے امکانات کی تلاش کریں گے ۔اس بات کی اطلاع وزیر اعظم نریندر مودی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کےدفتر نے ٹویٹ کیا’’ ہندوستان - امریکہ دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی ہیوسٹن میں آج پہلی میٹنگ توانائی شعبے کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ ہو گی‘‘۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ہفتہ کو یہاں پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا ۔ اس موقع پر بڑی توانائی سیکٹر کی کمپنیوں جیسے بی پی، ایکسن موبل، شلمبرجر، بیکر ہیوز، ونر انٹرنیشنل، چینير انیرجی ، ڈومنین انیرجی ، آئی ایچ ایس مارکٹ اور ایمرسن الیکٹرک کمپنی کے سب سے اعلیٰ نمائندے اور چیف ایگزیکٹوافسران موجود تھے۔
جاری ۔یواین آئی ۔ ک ج