InternationalPosted at: Sep 22 2019 10:13AM توانائی کے شعبہ میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ
ہیوسٹن، 22 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان توانائی کے شعبہ میں اتوار کو ایک معاہدہ ہوا۔
وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس معاہدہ پر دستخط کے دوران موجود تھے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا’’ٹیلرين اور پیٹرونیٹ ایل این جی کے درمیان معاہدہ کی یادداشت پر دستخط کئے جانے کا گواہ بنا‘‘۔
ہندوستانی پٹرولیم کمپنی پیٹرونیٹ نے یہاں امریکہ کی قدرتی گیس (ایل این جی) کمپنی ٹیلرين سے 50 لاکھ ٹن ایل این جی سالانہ درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو سات دن کے دورے پر امریکہ پهنچے۔ ان کے یہاں پہنچنے کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مسٹر مودی نے توانائی کے شعبے کے ٹاپ چیف ایگزیکٹیو اہلکاروں کے ساتھ بامعنی ملاقات کی ہے۔
جاری،یو این آئی،اظ