InternationalPosted at: Oct 14 2019 12:34PM جاپان میں ’ہیگی بیز ‘سے تباہی:39ہلاک،پونے چار لاکھ افراد کو پینے کا پانی میسر نہیں
ٹوکیو،14اکتوبر(یواین آئی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی، جس میں مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ، 189 افراد زخمی اور 17افراد اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
موسلا دھار بارش کے بعد ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ روز ٹوکیو سے ٹکرانے والے طوفان ’ہیگی بیز‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید تباہی مچائی ہے۔
موسلادھار بارشوں کے بعد ٹوکیو اور فوکوشیما سمیت کئی علاقے زیرآب آ گئے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہو گئیں۔
متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
طوفان کے باعث پونے 4 لاکھ گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔14000گھروں میں رہنے والوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔پورے ملک میں راحت مہم کیلئے27000کارکنان کو لگایا گیا ہے۔
حکام نے ساحلی علاقوں کے 60 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کی وارننگ بھی جاری کر رکھی ہے۔
یواین آئی،اظ