image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 14:57 Hrs(IST)
International

آسٹریلیائی وزیراعظم کے دفتر نے ٖغلطی سےخفیہ دستاویز صحافیوں کو بھیجے

آسٹریلیائی وزیراعظم کے دفتر نے ٖغلطی سےخفیہ دستاویز صحافیوں کو بھیجے

سڈنی،14اکتوبر(ژنہوا)آسٹریلیا کے وزیراعظم کے دفتر نے برسراقتدار پارٹی لبرل اور اتحادی نیشنل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے بجائے غلطی سے صحافیوں کو کچھ خفیہ دستاویز بھیج دئے۔
وزیراعظم کے دفتر نے دراصل حکومت بنانے میں شامل ارکان پارلیمنٹ کو بات چیت کے موضوع سے متعلق خفیہ دستاویز بھیجنے تھے جو ٖغلطی سے صحافیوں اور ملک بھر کے میڈیا اداروں کو چلےگئے۔
ان اہم خفیہ دستاویزوں میں دراصل صحافیوں اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ اٹھائےجانے والے سخت سوالوں کے جواب دینےکےلئے ارکان پارلیمنٹ کو کچھ پوائنٹس کا مشورہ دیاگیاتھا۔دستاویزوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ماحولیاتی تبدیلی کی رپورٹ کے آسٹریلیا 2030 کے ہدف کو پورا نہ کرپانے کے دعوے سے متعلق سوالوں کے سلسلے میں جواب دینے کےلئے کچھ پوائنٹ تیار کئےگئے ہیں۔
دستاویزوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملازمین کے استحصال کے سلسلے میں سوالات کےپیش نظر بھی مشورے دئےگئے ہیں۔دستاویز میں کہاگیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں سوال کئے جائیں تو ارکان پارلیمنٹ کو کہنا ہے،’’کسی بھی ملازم کے ساتھ حکومت استحصال بالکل بھی برداشت نہیں کرےگی اور حکومت کی اس کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی ہے۔‘‘
اس پورے معاملے کے سلسلے میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نے فی الحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔البتہ اٹارنی جنرل کرسچین پورٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ سیاست کا جدید دور ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image