InternationalPosted at: Oct 15 2019 11:13AM شام میں جنگ بندی کے امکان کی تلاش کرنے امریکی وفد ترکی جائے گا
واشنگٹن 15، اکتوبر (اسپوتنك) شمالی شام میں اس مہینے ترکی کی جانب سے چلائی جا رہی فوجی مہم کے درمیان امریکہ نے کہا ہے کہ جلد ہی شام میں جنگ بندی کا امکان تلاش کرنے ایک وفد ترکی جائے گا۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے پیر کو کہا’’ہم جنگ بندی کے لئے بات چیت کی قرارداد کو آگے بڑھانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جلد ہی ترکی کے لئے ایک سینئر وفد کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔اس وفد کے خطہ میں جنگ بندی کے امکانات کا پتہ لگائے گا۔ وہ یہ بھی دیکھے گا کہ یہ معاہدہ ہو سکتا ہے‘‘۔
اس سے قبل پیر کو امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ انہیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے ساتھ ترکی جانے والے ایک وفد کی قیادت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسپوتنک،اظ