InternationalPosted at: Oct 15 2019 11:46AM جاپان : ہیگی بیز طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی
ٹوکیو، 15 اکتوبر (اسپوتنك) جاپان میں ہفتہ کو آئے طاقتور ہیگی بیز طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے اور 200 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 13 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹوں میں منگل کو یہ اطلاع دی گئی۔ ملک کی تاریخ میں سب سے شدید طوفان میں شمار’ہیگی بیز‘ سےمرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے کے طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 تھی۔ہیگی بیز نے ہفتہ کو جاپان میں دستک دی تھی۔ شدید طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں نے چاروں طرف تباہی پھیلا دی، پورے ملک میں دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آئے۔صوبہ چیبا میں تو لوگوں کو طوفان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
این ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق، 37 دریاؤں پر بنے حفاظتی ڈیم تباہ ہو گئے جبکہ جاپان کے 16 صوبوں میں 161 دریاؤں میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفان سے فوکوشیما، میاگی، كاناگاوا، توچیگي، سیتاما، ناگانو اور شزوكا صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
معیشت، تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق، 13 صوبوں میں 138،000 گھروں میں لوگ بغیر پانی کے رہ رہے ہیں جبکہ 34،000 گھروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ لوگ بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں۔
اسپونک،اظ