InternationalPosted at: Oct 15 2019 4:08PM ڈیفنس ٹکنالوجی کے شعبہ میں سبقت حاصل کرنا ضروری:ڈوبھال
نئی دہلی‘ 15اکتوبر (یو این آئی) قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال نے دفاع کے شعبے میں سودیشی اور جدید ترین ڈیفنس ٹکنالوجی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پر سبقت حاصل کرنے کے لئے افواج کو بہتر آلات سے لیس کرنا ضروری ہےمسٹر ڈوبھال نے آج یہاں ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹروں کے 41ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مہمات کی کامیابی ٹکنالوجی اور ساز و سامان پر منحصر کرتی ہے۔ ڈیفنس ٹکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا”یا تو آپ اپنے دشمن سے اول ہیں یا آپ ہیں ہی نہیں۔ جدید دنیا میں ٹکنالوجی اور پیسہ دو چیزیں ہیں جو جیو پالیٹکس کو متاثر کرتی ہے۔ کون ہارتا ہے اور کون جیتتا ہے یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ کون اپنے سے زیادہ لیس ہے۔ان دونوں میں سے بھی ٹکنالوجی کہیں زیادہ اہم ہےڈیفنس ٹکنالوجی ڈیولپ کرنے کے معاملے میں ہندوستان کی سست رفتار پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان پیچھے ہے اور پچھڑنے والوں کو کوئی انعام نہیں ملتا۔ قومی اور داخلی سلامتی کی صورت حال کو مضبوط کرنے کے لئے ہندوستان کو اپنی ضرورتوں کے حساب سے ڈیفنس ٹکنالوجی ڈیولپ کرنی ہوگی جس سے فوج‘ بحریہ اور فضائیہ کو مضوط بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت کے لحاظ سے ایسی ٹکنالوجی ڈیولپ کرنی ہوگی جس سے ہم اپنے دشمنوں پر سبقت حاصل کرسکیں۔ ڈی آر ڈی او کے رول کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہ ا کہ اس کے لئے تنظیم کو آگے بڑھ کر افواج کی ضرورت پوری کرنی ہوگی او رمختلف سسٹم کو مربوط کرنا ہوگا۔
اس موقع پر آرمی کے سربراہ جنرل وپن راوت نے بھی دفاعی سیکٹر میں سودیشی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کی جنگوں کو دھیان میں رکھ کر سائبر‘ خلاء‘لیزر اور آرٹیفیشئل انٹلی جنس حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی او نے افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی سمت میں اچھا کام کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ ہم سودیشی ہتھیار سسٹم اور ساز و سامان کی بنیاد پر مستقبل کی جنگوں مے ں جیت حاصل کریں گے۔
یو این آئی ج ا