InternationalPosted at: Nov 12 2019 9:46AM بولیویا میں ہنگامی صورتحال ،منگل کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب
لا پاز، 12 نومبر (اسپوتنك) بولیویا سینیٹ کے دوسرے نائب اسپیکر جیئنن آنیز نے کہا کہ ملک کے صدر ایوو مورالیز کا سرکاری طور پر استعفی قبول کرنے اور آنیز کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کو لے کر منگل کو بولیویا پارلیمنٹ کی خصوصی میٹنگ بلائی جائے گی۔
مسٹر آنیز نے کہا’’ہم آئینی نظام کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے تمام اتحادی اور سینیٹر کی منگل کو میٹنگ بلائی ہے‘‘۔اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ بولیویا میں 22 جنوری 2020 تک ایک بار پھر انتخابات کرا ئے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بولیویا میں اکتوبر میں انتخابات کرائے گئے تھے اور سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق مسٹر مورالیز پہلے راؤنڈ میں کامیاب رہے تھے لیکن اپوزیشن پارٹی کے رہنما کارلوس میسا نے مسٹر مورالیز پر الیکشن میں جوڑتوڑ کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئے ۔اس دوران امریکی ادارہ-اوایس کی ابتدائی رپورٹ میں بھی اکتوبر میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی کی بات سامنے آئی تھی۔ انتخابی نتائج کے بعد بولیویا میں تشدد بھڑک اٹھا تھا اور حکومت کے خلاف لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے تھے جس کے بعد گذشتہ اتوار کو مسٹر مورالیزنے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
ارجنٹائنا، کولمبیا، کیوبا، اور میکسیکو سمیت کئی ممالک نے بولیویا میں جاری احتجاج کو بغاوت کے طور پر بیان کیا ہے۔ اس دوران میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کا ملک مورالیزکو سیاسی پناہ دے گا۔
روسی وزارت خارجہ نے بھی پیر کو کہا کہ بولیویا حکومت اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت میں کے لئے تیار تھی لیکن اپوزیشن کا برتاؤ آرکسٹریٹیڈ بغاوت کرنے جیسا ہے۔
اسپوتنک،اظ