InternationalPosted at: Nov 13 2019 11:02PM پاکستان جادھو کو سول عدالت میں اپیل کی اجازت دینے کیلئے فوجی قانون میں تبدیلی کرے گا
اسلام آباد ، 13 نومبر (یو این آئی) پاکستان ایک ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھوکو فوجی عدالت میں اپیل کی اجازت دینے کے لئے اپنے فوجی قانون میں تبدیلی کر رہا ہے ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔تاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعمیل کی رو سے اپیل کرسکے ۔
جادھؤ پر پاکستان کی فوج کی ایک عدالت نے مقدمہ چلایا تھا اور جاسوسی کے الزام میں اسے سزائے موت سنائی تھی لیکن انہیں موجودہ قوانین کے تحت اپیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جادھو (49) کو 2017 میں جاسوسی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
رواں سال جولائی میں ، بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہندوستان کے اس دعوے کو برقرار رکھا کہ پاکستان نے جادھو کو ہندوستانی حکام سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر ویانا معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کے ذریعہ پاکستان کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ جادھو کو سزا سنانے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے فیصلے پر موثر انداز میں جائزہ لے۔
پاکستان کا دعوی ہے کہ جادھو کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ، ہندوستان کی حکومت نے جاسوسی کے پاکستان کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ایران میں کاروباری دورے پر جارہے تھے تو انہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اغوا کیا تھا۔ جادھوو ہندوستانی بحریہ کا سابق افسر ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔