InternationalPosted at: Nov 14 2019 10:29AM ترکی نے شام میں جنگ بندی جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، 14 نومبر (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں جنگ بندی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کے دورے پر آئے ترکی کے صدر ر جب طیب اردگان کے ساتھ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا’’آج جنگ بندی جاری ہے اور میں صدر (مسٹر اےردگان) کا ان کی شراکت اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم لوگ مغربی ایشیا کو مستحکم، پرامن اور خوشحال بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ترکی جنگ بندی کو جاری رکھے گا۔
اسپوتنک،اظ