image
Friday, Mar 29 2024 | Time 14:31 Hrs(IST)
International

بولیویا میں سیکورٹی فورسز کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال

بولیویا میں سیکورٹی فورسز  کا مظاہرین  کے خلاف  طاقت کا استعمال

سوكرے ،14 نومبر (یواین آئی) بولیویا کے شہر لاپاز میں عبوری صدر جينن آنیز کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے بدھ کو لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔مظاہرین سابق صدر ایوو مورالیز کے حامی تھے اور مسٹر آنیز سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
لاطینی امریکی ملک بولیویا میں فوج کو شروع میں ہدایت دی گئی تھی کہ مظاہرین کو دبانے سے بچیں، لیکن تشدد میں اضافہ کے درمیان انتظامیہ نے مسلح گروپوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے فوج کو اختیاردے دیا۔
فوج کے پونچوز روجوز (ریڈ پونچوز) گروپ نے بدھ کو لا پاز میں گشت لگائی ۔ ادھر، مقامی میڈیا کی جانب سے نشر ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جوان مظاہرین کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مورالیز نے 20 اکتوبر کو صدارتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں جیت کا دعوی کیا تھا، لیکن ان کے اہم حریف کارلوس میسا نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا اور اس کے بعد ملک بھر میں احتجا و مظاہرہ شروع ہو گئے۔ اس کے بعد بولیویا کی مسلح افواج نے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مسٹر مورالیز سے استعفی دینے کی اپیل کی۔ مسٹر مورالیز کے عہدہ چھوڑنے کے بعد میکسیکو کے لئے روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے سیاسی پناہ لی۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image