InternationalPosted at: Nov 15 2019 9:52AM جنوب- مشرقی فرانس میں تقریبا 200،000 گھروں میں اندھیرا
پیرس، 15 نومبر (اسپوتنك) جنوب- مشرقی فرانس میں بھاری برفباری کی وجہ سے تقریبا 200،000 گھروں میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے ۔ بی ایف ایم ٹی وی نے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی اینڈیس کے حوالے سے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈروم، اردیش، اسرے اور رون محکموں میں بھی بجلی سپلائی میں خلل پیدا ہوگیا ہے ۔ انیڈیس نے جمعرات دیر ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ برفباری کی وجہ سے 140،000 گھروں میں بجلی کی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ درختوں کے گرنے سے ٹرانسمیشن لائنوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج