InternationalPosted at: Nov 19 2019 12:08PM شام سے داغی گئی چار میزائل ہوا میں ہی ناکارہ کر دی گئیں: اسرائیل
تل ابیب،19نومبر(اسپوتنک) اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے منگل کے روز کہا کہ اس نے شام کے شمالی خطے سے داغی گئی چار مشتبہ میزائلوں کو ہوامیں ہی ناکارہ کر دیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا،’ شام کے شمالی علاقے سے چار مشتبہ میزائلیں داغی گئیں جنھیں اس نے ہوا میں ہی ناکارہ کر دیا ہے‘۔
آئی ڈی ایف کے اس ٹویٹ کے چالیس منٹ کے بعد ہی شمالی اسرائیل میں ہوائی حملے کا اعلان کر دیا گیا۔
غورطلب ہے کہ اسرائیل اور شام کے مابین متنازعہ گولان ہائٹس علاقے میں سرحد کا اشتراک کرتے ہیں۔ اس علاقے کو اسرائیل نے 1967 میں چھ دن کی جنگ کے دوران اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ اسرائیل کے زیر قبضہ قبضےہے۔
اسرائیل نے سنہ 1981 میں گولان ہائٹس کو اپنا علاقہ اعلان کر دیا تھا جسے اقوام متحدہ نے منظوری نہیں دی تھی لیکن رواں برس کے آغاز میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گولان ہائٹس پر اسرائیل کے دعوے کو منظوری کر لیا تھا جسے اسرائیل کی بڑی فتح سمجھی جاتی ہے۔
اسپوتنک، ایم اے۔