InternationalPosted at: Dec 13 2019 10:38AM امریکہ، شراکت داروں کے ساتھ مل کر درمیانی دوری کے میزائل تعینات كرےگا۔ ایسپر
واشنگٹن، 13 دسمبر (اسپوتنك) امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کےساتھ مل درمیانی دوری کے بیلسٹک میزائلوں کو ممکنہ طور پر تعینات کرے گا۔
مسٹر ایسپر نے کہا کہ ہم درمیانہ دوری کے میزائل تیار کر رہے ہیں اور اگر ہمارے کمانڈروں کو ضرورت ہو گی، تو ہم یوروپ اور ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر میزائل کی ممکنہ تعیناتی کے سلسلے میں سنجیدگی سے بات چیت کریں گے۔
وینڈین برگ ایئر فورس بیس کے عوامی امور کے افسر نے جمعرات کے روز بتایا کہ امریکہ نے کیلی فورنیا صوبے کے وینڈین برگ ایئر فورس بیس سے درمیانی دوری کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
اسپوتنك۔ این یو۔