InternationalPosted at: Dec 13 2019 10:37AM پومپيو نے سلیوان کو دی مبارک باد
واشنگٹن، 13 دسمبر (اسپوتنك) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے سابق نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کو روس کا سفیر بنانے جانے کی تصدیق کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور سفارتی مہارت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنائیں گی۔
مسٹر پومپيو نے جمعرات کے روز ٹویٹ کرکے کہاکہ ’’جان سلیوان کے روس میں امریکی سفیر کی تصدیق پر مبارکباد، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کا تجربہ اور سفارتی مہارت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے اور روس کے ساتھ تخلیقی تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی‘‘۔
مسٹر سلیوان جان هنٹس مین کی جگہ لیں گے، جو اکتوبر میں اپنی مدت کار مکمل کر چکے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو اپنی امریکہ دورے کے دوران ایک پیشہ ور سفارتکار کے طور پر سلیوان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ روس کو اس کے ساتھ شراکت داری کرکے خوشی ہوگی۔
اسپوتنك۔ این یو۔