InternationalPosted at: Jan 18 2020 9:46AM نیوزی لینڈ کے راؤل جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے
ویلنگٹن ، 18 جنوری ( ژنہوا ) نیوزی لینڈ کے راؤل جزیرے میں ہفتہ کی صبح درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ معلومات دی ۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دو بجکر سات منٹ پر راؤل جزائر میں آیا اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 29.62 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 176.10 ڈگری مغربی طول بلد میں زمین کی سطح سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج