image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 19:13 Hrs(IST)
International

ایم -1میزائل کا شکار ہوا تھا یوکرین کا مسافر بردار طیارہ: ایران

ایم -1میزائل کا شکار ہوا تھا یوکرین  کا مسافر بردار طیارہ: ایران

تہران، 21 جنوری (اسپوتنك) ایران کے شہری ہوا بازی کے شعبہ نے دوسری ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تہران ہوائی اڈہ سے پرواز کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہونے والے یوکرین ایئر لائنز کا طیارہ انسانی انسانی غلطی کی وجہ سے ٹام ایم -1 میزائل کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثہ میں 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق زمین سے ہوا میں مار کرنے والے دو ٹام ایم- 1 میزائل سے بوئنگ 737-800 طیارہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 8 جنوری کو مقامی وقت 0612 بجے پر پرواز کے بعد طیارہ کا 8،100 فٹ کی بلندی پر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک عوامی پارک کے پاس گر کر تباہ ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ایران نے غلطی سے یوکرین ایئر لائنز کے طیارہ کو نشانہ بنا دیا تھا جس میں یوکرین، افغانستان، کینیڈا، جرمنی، ایران، سویڈن اور برطانیہ کے شہری سوار تھے۔اس حادثے میں موجود تمام لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
الیکشن کمیشن  ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی   سے متعلق خدشات کو دور کرے  :  سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی سے متعلق خدشات کو دور کرے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد مماثلت (گنتی) پر فیصلہ سنایا ہے  بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر جمعرات کو الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ وہ موجودہ نظام میں امیدواروں کے نمائندوں کی شمولیت سمیت تمام انتخابی عمل اور طریقہ کار سے متعلق تمام خدشات کو دور کرے اور چھیڑ چھاڑ کو روکے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

ہندوستان میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

نئی دہلی، 18 اپریل(یو این آئی) میڈیکل کے شعبہ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سی کے برلا اسپتال، دہلی نے روبوٹک اسسٹڈ بریسٹ پریزرویشن سرجری کی مدد سے پیچیدہ پستان کے کینسر میں مبتلا دو خواتین مریضوں کا علاج کرکے بڑی کامیابی رقم کی ہے  یہ ہندوستان میں کی جانے والی اب تک کی نایاب قسم کی سرجری ہے، جس میں کینسر میں مبتلا مریضوں کے پستان اور نپل سینسیشن کو محفوظ رکھنے کے لیے اس منفرد تکنیک کی مدد لی گئی۔

...مزید دیکھیں
بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تیاگ راجن نے سال2024 کے لیے ڈیپ فریزر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے نے کہا کہ نئی مصنوعات زیادہ ذخیرہ کرنے، ٹھنڈک کی صلاحیت میں اضافہ اور بہتر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو بااثر برودت او رکولنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ گرمی منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

ہندوستان میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

18 Apr 2024 | 7:06 PM

نئی دہلی، 18 اپریل(یو این آئی) میڈیکل کے شعبہ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سی کے برلا اسپتال، دہلی نے روبوٹک اسسٹڈ بریسٹ پریزرویشن سرجری کی مدد سے پیچیدہ پستان کے کینسر میں مبتلا دو خواتین مریضوں کا علاج کرکے بڑی کامیابی رقم کی ہے  یہ ہندوستان میں کی جانے والی اب تک کی نایاب قسم کی سرجری ہے، جس میں کینسر میں مبتلا مریضوں کے پستان اور نپل سینسیشن کو محفوظ رکھنے کے لیے اس منفرد تکنیک کی مدد لی گئی۔ سی کے برلا اسپتال، دہلی میںسرجیکل آنکولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مندیپ سنگھ ملہوترا نے ڈا ونچی روبوٹ کی مدد سے مینی مملی اِنویسیو سرجیکل تکنیک روبوٹ اسسٹڈ فنکشن بریسٹ پریزرویشن سرجری (آر اے ایف بی پی ایس) کو سرانجام دیا۔

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کیا

18 Apr 2024 | 6:54 PM

جالندھر، 18 اپریل (یو این آئی) پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اقلیتی عوامی فلاحی تنظیم (آر جے آئی) کے صدر ستنام سنگھ گل کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو پرائیوٹ اسکولوں کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزی کے معاملے میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے 21 مئی 2024 تک جواب طلب کیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image