InternationalPosted at: Jan 21 2020 11:42AM روس : لکڑی کے مکان میں آتشزدگی سے نو افراد ہلاک
ماسکو، 21 جنوری (یواین آئی) روس میں تومسك علاقے کے پرچلمسكي گاؤں میں لکڑی کے بنے ایک مکان میں آگ لگ جانے کی وجہ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
ہنگامی علاقائی محکمہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے آج صبح محکمہ نے چھ افراد کے موت کی تصدیق کی تھی لیکن اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ۔ مقامی وقت کے مطابق 10:10 بجے تک نو افراد کی لاشوں کا پتہ لگا یاگیا ہے۔
آگ کیسے لگی، اس بارے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یواین آئی،اظ