InternationalPosted at: Feb 19 2020 1:08PM لیبیا سے تین سو غیر مقیموں کو چھڑایا
تریپولی،19فروری(ژنہوا)لیبیا میں ساحلی محافظوں نے اپنے علاقے کے ساحل سے 300غیرمقیموں کو چھڑایا ہے۔
بین الاقوامی غیرمقیم تنظیم(آئی او ایم)نے منگل کو یہ اطلاع دی۔اس نے کہا،’’لیبیائی ساحل سے 2020 میں اب تک 1500 سے زیادہ غیر مقیموں کو چھڑایا جاچکا ہے۔‘‘
آئی او ایم نے کہا کہ،’’زیادہ تر غیرمقیموں کو بھیڑ بھاڑ والے ڈیٹینشن سینٹروں میں رکھاگیاہے جہاں ابھی بھی ان کی جان کو خطرہ ہے۔آئی او ایم نے کہا کہ لیبیا کے بگڑتے حفاظتی انتظامات کی وجہ سےوہ جگہ غیر مقیموں کےلئے محفوظ نہیں ہے۔‘‘
واضح رہے کہ غیر مقیموں کےلئے بحیرہ روم کے ذریعہ مختلف یورپی ملکوں میں داخل ہونے کےلئے لیبیا سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔
آئی او ایم کے مطابق حالیہ وقت میں لیبیا میں 65ہزار غیر مقیم ہیں جس میں زیادہ تر لوگ طبی سہولیات بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔
ژنہوا۔اےایم۔