InternationalPosted at: Feb 22 2020 10:01AM ’ کورونا وائرس سے چین-آسیان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا‘
وینٹیانے، 22 فروری (ژنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے لئے چین کے سفیر ڈینگ شیزُن نے کہا ہے کہ كرونا وائرس سے چین اور آسیان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
مسٹر شیزُن نے جمعہ کو یہاں کہا کہ دونوں فریق اس مہلک وائرس سے لڑنے کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کورونا وائرس کے مسئلہ پر لاؤس کی راجدھاني وینٹیانے میں جمعرات کوہونے والے آسیان اور چین کے خصوصی اجلاس کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتاتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ چین اور آسیان اس بیماری سے نمٹنے، تمام ممالک کے شہریوں کی حفاظت اور عالمی اور علاقائی صحت کے مسائل کو دور کرنے کیلئے ایک ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام کا ایک گروپ ہے، جس کا قیام 1967 میں ہوا تھاْ
ژنہوا،اظ