InternationalPosted at: Apr 8 2020 10:57AM برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت مستحکم
لندن،8اپریل (اسپوتنک) کوروناوائرس 'كووڈ -19' سے متاثر ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرائے گئے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت مستحکم ہے اور انہیں دوسرے دن بھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے منگل دیررات کو یہ اطلاع دی۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا’’وزیر اعظم کی حالت مستحکم ہےاوران کی بہت زیادہ دیکھ بھال کے لیے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم جانسن کو کورونا وائرس کی علامات ملنے کے بعد اتوارکواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر پیر کو انہیں لندن کے سینٹ تھامس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان کی جگہ مقرر کئے گئے سکریٹری خارجہ ڈامنک ریب نے کہا’’مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم بہت جلد اس سے نکل جائیں گے‘‘۔
اسپوتنک،اظ