نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر تین بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تریپورہ میں 68.35 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39.73 فیصد رہا الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں 45.48، اروناچل پردیش میں 53.02، آسام میں 60.70، چھتیس گڑھ میں 58.14، جموں و کشمیر میں 57.09، لکشدیپ میں 43.98، مہاراشٹرا میں 53.40، مہاراشٹرا میں 53.40، 42.40 فیصد ، منی پور میں 62.58، میگھالیہ میں 61.95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
...مزید دیکھیں امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لون ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اینڈرومیڈا سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے قرض کی تقسیم مالی سال 2023-24 میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 75,397 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں بنیادی طور پر ہاؤسنگ قرض کے حصہ کی شاندار کارکردگی رہی مالی سال 2023 میں قرض کی تقسیم 61074 کروڑ روپے تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راول کپور نے کہا کہ کاروبار میں مسلسل ترقی کے پیش نظر کمپنی کے قرض کی تقسیم رواں مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔
...مزید دیکھیں سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
...مزید دیکھیں