InternationalPosted at: Jun 2 2020 9:09AM اسرائیل میں پابندی ہٹنے کے بعد کورونا وائرس کے 100 نئے کیسز
تل ابیب،2جون (اسپوتنک) اسرائیل میں کوروناوائرس کووڈ -19کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو ہٹائے جانے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17،619 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق اسرائیل میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد سو سے زیادہ پار ہو چکی ہے۔ ایسے میں گزشتہ ہفتے خوراک سروسز اور سوئمنگ پول کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ باقی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں۔
اب 2006 فعال معاملے ہیں اور 32 مریضوں کو انتہائی شدید طبی دیکھ بھال یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیماری سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 285 ہی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ملازم کے قرنطینہ میں رکھے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسپوتنک،اظ