InternationalPosted at: Jun 2 2020 10:08AM ورجینیا میں کرفیو کی خلاف ورزی کی پاداش میں 200مظاہرین گرفتار
واشنگٹن،2 جون (اسپوتنک) امریکہ کی ریاست ورجینیا کے دارالحکومت رچمنڈ میں تقریبا 200 نسل پرست مخالف مظاہرین کو کرفیو کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ورجینیا ڈفینڈرز فار فریڈم، جسٹس اینڈ اكویلٹی تحریک کے رہنما فل ولئيٹو نے منگل کو بتایا کہ تقریبا 200 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’تقریبا 200 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ پیر کی رات میئر کی طرف سے عائد آٹھ بجے کے کرفیو کی مخالفت کرنے کے لئے مارچ کر رہے تھے۔ مظاہرین میں سے کسی کی بھی پٹائی نہیں ہوئی یا کوئی بھی زخمی نہیں ہوا لیکن تمام گرفتار افراد کو جیل جانے سے پہلے کئی گھنٹے بسوں میں گزارنے پڑے۔ان سب کو ہتھکڑی لگا کر گھنٹوں بس میں بٹھا یا گیا۔
امریکہ کے کئی شہروں میں غیر مسلح سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہونے والے قتل پر وسیع پیمانہ احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں ،اور یہ احتجاج و مظاہرہ جلد ہی آگ زنی، لوٹ مار اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور اور فسادات میں تبدیل ہوگیا۔
واشنگٹن سے صرف دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع رچمنڈ شہر میں بھی اتوار کو کئی مقامات پر احتجاج و مظاہرہ اورتشدد ہو جانے کے بعد کرفیو لگا دیاگیا۔
جاری،یواین آئی،اظ