image
Friday, Mar 29 2024 | Time 00:51 Hrs(IST)
International

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 62.66 لاکھ ، ہلاک شدگان 3.75 لاکھ

دنیا میں کورونا وائرس  متاثرین کی تعداد 62.66 لاکھ ، ہلاک شدگان  3.75  لاکھ

جنیوا/ بیجنگ / نئی دہلی، 2 جون (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 62.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.75 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 62،66،192 افراد متاثر ہوئے ہیں اور3،75،559 اموات ہو چکی ہے۔
کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پیر کے مقابلے میں تھوڑی کمی آئی ہے۔ اس دوران ملک میں كووڈ -19 کے 8171 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 198706 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 204 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5598 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کوروناوائرس کے 97581 ایکٹیو کیسز ہیں، جبکہ 95527 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
جاری،یواین آئی

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image