InternationalPosted at: Jul 3 2020 10:13AM امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز
نیو یارک 3 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کوویڈ 19 سے 2711603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 128385 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اس مہلک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہاں اب تک 394954 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 32043 افراد مرچکے ہیں۔ جبکہ کیلیفورنیا ، ٹیکساس ، نیو جرسی ، فلوریڈا ، الینوائے اور میساچوسٹس میں بالترتیب ایک لاکھ سے زائد افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ میں بدھ کے روز اس انفیکشن کے 50 ہزار سے زیادہ کیس درج کئے گئے تھے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0832