InternationalPosted at: Jul 3 2020 10:17AM امریکی فوجی ہٹانے پر ایسپر کی کیرن باؤر سے بات چیت
واشنگٹن، 3 جولائی (اسپوتنک) امریکہ میں وزیر دفاع مارک ایسپر نے جرمنی سے 9500 امریکی فوجی ہٹانے کے سلسلے میں وہاں کے وزیر دفاع انیرگریٹ کریمپ کیرن باؤر سے بات چیت کی۔
امریکہ وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ’’ دفاعی وزیر مارک ٹی ایسپر نے جرمنی سے 9500 امریکی فوجی ہٹانے کے منصوبے کے بارے میں وہاں کے وزیر دفاع انیرگیٹ کریمپ۔ کیرن باؤر سے بات چیت کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے روس کا مقابلہ کرنے اور ناٹو کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے منگل کو کہا تھا کہ جرمنی سے 9500 امریکی فوجی کے ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینے جرمنی پر ناٹوں کے قوانین کے خلاف دو فیصڑ سے کم دفاعی بجٹ الاٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ جرمنی سے اپنے 9600 فوجیوں کو ہٹائے گا۔
اسپوتنک۔ این یو۔