InternationalPosted at: Jul 3 2020 5:03PM فرانسیسی وزیر اعظم فلپ کا استعفیٰ منظور
پیرس، 3 جولائی (یو این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کے روز وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کے استعفیٰ کو منظوری دے دی۔
صدر کی سرکاری رہائش گاہ، ایلیسی پیلس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے صدر نے منظور کرلیا۔
ایلسی پلیس نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ فلپ اور کابینہ کے ممبران نئی حکومت کے قیام تک زیر التواء کاموں کو مکمل کرتے رہیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔