image
Wednesday, Aug 5 2020 | Time 09:42 Hrs(IST)
  • امریکہ: کورونا کے صحتیاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل
  • ۔۔۔۔۔
  • ۔۔۔۔۔
  • آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی
  • بیروت دھماکہ :عالمی رہنماؤں کالبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • مصر میں کورونا وائرس کے 112 نئے کیسز
  • لبنان میں ہوا دھماکہ ایک خوفناک حملہ ، امریکہ مدد کے لئے تیار: ٹرمپ
  • برازیل میں کورونامتاثرین کی تعداد 28 لاکھ سے متجاوز
  • لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ میں 78 افراد ہلاک
  • تاریخ میں آج کا دن
  • کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی آئی پی ایل کھیل سکیں گے کھلاڑی
International

حج کے موقع پر کعبہ کو چھونے پر پابندی ہوگی

حج کے موقع پر کعبہ کو چھونے پر پابندی ہوگی

ڈھاکہ، 6 جولائی (یو این آئی) سعودی قومی مرکز برائے بیماری کی روک تھام اور کنٹرول نے کورونا وائرس (کووڈ19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہیلتھ پروٹوکول جاری کیا ہے جس کے مطابق حج کے دوران اس سال کعبہ کو چھو نے پر پابندی نافذ ہوگی۔
بنگلہ دیش کی وزارت مذہبی امور نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے دوران عازمین کے درمیان میٹنگوں اور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اجتماعی نماز اور کعبہ کے طواف کے دوران ہر عازم حج کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ ہوگا۔ سعودی عرب نے جون میں حج میں شامل ہونے والے گھریلو عازمین کی تعداد کو 1000 کے قریب تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
اس کے علاوہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی حج اجازت کے ساتھ محدود ہوگی۔ حج کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس مدت کے دوران، حجاج اور منتظمین دونوں کے لئے ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے اس سال حج کو نمایاں طور پر محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ملک میں کورونا وائرس زیر علاج مریضوں کی تعداد 586298 : وزارت صحت

ملک میں کورونا وائرس زیر علاج مریضوں کی تعداد 586298 : وزارت صحت

نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئي) ملک میں اب تک کورونا وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی کل تعداد 1230510 ہوگئی ہے اور فی الحال کورونا وائرس کے 586298 مریض موجود ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھرمندر  پردھان کورونا پازیٹیو

دھرمندر پردھان کورونا پازیٹیو

نئی دہلی، 04 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر برائے تیل و قدرتی گیس دھرمندر پردھان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں نریندر مودی حکومت کے مسٹر پردھان دوسرے مرکزی وزیر ہیں جو وائرس کی زد میں آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عدالتوں میں بڑی تعداد میں زیر التواء مقدمات تشویش کا باعث ہیں: وینکیا نائیڈو

عدالتوں میں بڑی تعداد میں زیر التواء مقدمات تشویش کا باعث ہیں: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئي) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز سپریم کورٹ سے لیکر زیریں عدالتوں تک میں زیر التواء مقدمات کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کو اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ لوگوں کو تیزی سے انصاف مل سکے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی تھیئٹر کی مشہور شخصیت ابراہیم القاضی کا انتقال,مودی کا اظہار رنج وغم

ہندوستانی تھیئٹر کی مشہور شخصیت ابراہیم القاضی کا انتقال,مودی کا اظہار رنج وغم

نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئي) ہندوستانی تھیئٹر کی شہرہ آفاق شخصیت ابراہیم القاضی طویل علالت کے بعد منگل کی سہ پہر کو یہاں کے پرائیویٹ اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے وہ 95 سال کے تھے اور برسوں سے الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے۔

...مزید دیکھیں
سرمور میں آئی آئی ایم کے مستقبل کمپلکس کا سنگ بنیاد

سرمور میں آئی آئی ایم کے مستقبل کمپلکس کا سنگ بنیاد

نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے مستقل کمپلکس کا منگل کے روز سنگ بنیاد رکھا گیا۔

...مزید دیکھیں
پومپیو -  برادر نے آخر افغان بات چیت  پر بحث

پومپیو - برادر نے آخر افغان بات چیت پر بحث

کابل،4 اگست (یواین آئی)امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے ڈپٹی چیف ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ آخر کار افغان مذاکرات کی شروعات اور موجودہ حالات پر بات چیت کی طالبان کے ترجمنا سہیل شاہین نے منگل کو بتایا کہ مسٹر پوسپیو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ برادر سے بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
آسٹریلیا ونڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز غیر معینہ مدت تک ملتوی

آسٹریلیا ونڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز غیر معینہ مدت تک ملتوی

میلبورن ، 04 اگست (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ رواں سال اکتوبر میں مجوزہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے جس سے آسٹریلیائی اور کیریبین کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں مکمل طور پر کھیلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی

05 Aug 2020 | 9:27 AM

ساوتھمپٹن، ،5 اگست (یو این آئی) کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

پانچ اگست تاریخ کا سیاہ باب، جمہوریت اور آئین کے قتل کا ایک سال: نیشنل کانفرنس

04 Aug 2020 | 10:04 PM

سری نگر، 4 اگست (یو این آئی) نیشنل کانفرنس نے 5 اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب یکطرفہ، غیر جمہوری اور غیر آئینی اور جبری طور پر جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا گیا اور پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے بحالی کے لئے پُرامن اور آئینی جنگ لڑے گی۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image