InternationalPosted at: Jul 7 2020 8:23AM کابل میں 4.6 شدت کا زلزلہ
کابل،7 جولائی (زنہوا) افغانستان کی راجدھانی کابل میں پیر کے روز 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکہ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ ریختر اسکیل پر اس کی شدت 4.6 ناپی گئی۔
افغانستان کے قدرتی آفات انتظامیہ اور انسانی حقوق کی وزارت نے ابھی تک ا س سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ زلزلے سے حالانکہ کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان زلزلے والےخطوں میں آتا ہے اور یہاں اکثر زلزلہ کےجھٹکےمحسوس ہوتے رہتے ہیں۔
زنہوا۔ ایم جے۔