InternationalPosted at: Jul 9 2020 10:02AM مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز
قاہرہ ، 9 جولائی (ژنہوا) مصر میں کورونا وائرس کے 1025 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 78304 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع فراہم کی ۔
وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بیان جاری کر کے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے مزید 75 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی یہاں ہلاکتوں کی تعداد 3564 ہوگئی ہے جبکہ 523 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہاں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22241 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں کورونا کا پہلا کیس گذشتہ 14 فروری کو سامنے آیا تھا۔ مصر نے یکم جولائی سے گزشتہ تین ماہ سے معطل بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مصر میں تین ماہ کے بعد رات کے کرفیو میں نرمی کی تھی اور ہوٹل ، کیفے ، تھیٹرز ، سنیما گھروں اور ساحوں کے لئےعجائب گھروں کو محدود گنجائش کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
ژنہوا ۔ ک ج