InternationalPosted at: Jul 10 2020 10:12AM ٹیکساس میں ایک دن میں کورونا سے سب سے زائد 105 ہلاکتیں ہوئیں
ایل پاسو ، 10 جولائی (اسپوتنک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے باعث 105 افراد ہلاک ہو گئے۔ ٹیکساس کےمحکمہ صحت نے یہ اطلاع فراہم کی ۔
جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکساس میں ایک دن میں 105 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہاں ایک دن میں پہلی بار ہلاکتوں کی تعداد تین ہندسوں تک پہنچی ہے ۔ بدھ کے روزیہاں کورونا سے 98 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ریاست میں گذشتہ ماہ سے ہی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گورنر گریگ ایبٹ نے وبا کے دوران ٹیکساس میں معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی تھی ۔
ریاست کےمحکمہ صحت کے مطابق جمعرات کی شام تک ٹیکساس میں کورونا کے 230346 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2918 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسپوتنک ۔ ک ج