InternationalPosted at: Jul 14 2020 4:32PM امارات کا پہلا غیر انسانی تاریخی مریخ مشن تکمیل کے قریب
ٹوکیو،14جولائی(یواین آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا پہلا غیر انسانی تاریخی مریخ مشن آج رات روانہ کیا جائے گا، یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔
مریخ کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’الا مل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے، مشن جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر 51منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔
موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے ’الا امل مشن‘ میں تاخیر ہوسکتی ہے، مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا ۔ مشن کا وزن 1350 کلو اورحجم ایک اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا یہ غیر انسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687روز تک گردش کرے گا۔
مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔
خیال رہے کہ رواں برس چین اور امریکہ بھی مریخ کے لیے اپنا مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یواین آئی،اظ