InternationalPosted at: Aug 12 2020 4:16PM لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی
لاس اینجلس 12 اگست (ژنہوا) امریکہ کے لاس اینجلس میں ہاربر گیٹ وے نیبر ہڈعلاقے میں پارٹی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے آپریشن سینٹر میں ڈیلٹورر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح ڈھائی بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ویئر ہاؤس میں ہورہی پارٹی میں ایک نامعلوم شخص نے کچھ لوگوں پر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سٹی نیوز نے اس افسر کے حوالے سے بتایا’’تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا خیال ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کسی گینگ وار کا شاخسانہ لگتا ہے۔
ژنہوا،اظ