image
Friday, Oct 30 2020 | Time 09:49 Hrs(IST)
  • خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 450 سے زیادہ نئے کیسز
  • پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 28 ویں دن بھی مستحکم
  • برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 55 لاکھ
  • کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم
  • ملک بھر میں سات ہزار فوجی تعینات کئے جائیں گے: میکرون
  • فرانس میں دوسرے لاک ڈاؤن سے پہلے کورونا کے 47،637 نئے کیسز
  • بنیاد پرست اسلامی حملوں کو روکنا ضروری: ٹرمپ
  • یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا-اردو سروس،9- رفیع مارگ، نئی دہلی کی جانب سے تمام سبسکرائبرزکو صبح کا سلام۔
International

یو این جی اے کے لیے پوتن کا ویڈیو پیغام پہلے ہی نیویارک بھیج دیا گیا: کریملن

ماسکو، 21 ستمبر (اسپوتنک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا ویڈیو پیغام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے پہلے ہی نیویارک بھیجا جا چکا ہے جسے منگل کے روز جاری کیا جائے گا۔

کریملن کے ترجمان دیمِتری پیسکوو نے کہا،’ یو این جی اے کے لیے پوتن کا ویڈیو پیغام جمعہ کے روز ریکارڈ کیا گیا تھا۔
زیادہ تر سربراہان مملکت رواں برس ویڈیو کے ذریعے اپنا اپنا پیغام دیں گے۔
خاص خبریں
کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی  ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

سری نگر ، 30 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 3 کارکنوں کی ہلاکت پرتعزیت کرتے ہوئے ان کے کنبہ سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے مابین سمجھوتے پر کابینہ کی مہر

انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے مابین سمجھوتے پر کابینہ کی مہر

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان اور جاپان کے مابین اطلاعاتی و مواصلاتی ٹکنالوجی کے میدان میں دو طرفہ شراکت کے معاہدے کو منظوری دے دی کابینہ نے کمبوڈیا کے ساتھ طب اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامہ پر بھی منظوری دی ہے جاپان کے ساتھ معاہدہ سے مواصلاتی تکنیک کے میدان میں دو طرفہ تعاون اور باہمی مفاہمت کو تقویت ملے گی اور یہ معاہدہ ہندوستان کے لئے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر کام کرے گا۔

...مزید دیکھیں
کووند کی عید میلادالنبی کے موقع پر نیک خواہشات

کووند کی عید میلادالنبی کے موقع پر نیک خواہشات

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یو این آئی) صدررام ناتھ کووند نے پیغمبر حضرت محمد کے یوم پیدائش پر قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی حضرت محمد نے باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیکردنیا کے سامنے انسانیت کا راستہ دکھایا صدر نے جمعرات کو اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلاد یا میلاد النبی کے موقع پر میں تمام ملک کے باشندوان کو خصوصا ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

...مزید دیکھیں
سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علاحدہ ملک دکھانے پر ہندوستان کا  اعتراض

سعودی کرنسی نوٹ میں کشمیر، لداخ کو علاحدہ ملک دکھانے پر ہندوستان کا اعتراض

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یو این آئي) ہندوستان نے سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر کشمیر اور لداخ کو عالمی نقشے میں علیحدہ ملک دکھانے پر سخت اعتراض درج کیا ہے اور سعودی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ علاقے ہندوستان کا اٹوٹ حصے ہیں اور نقشہ میں غلطی کا ازالہ کرنے کے لیے فوری کارروائی ہونی چاہئے وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں سعودی عرب کی جانب سے جاری کیے گئے ریال کے ایک نئے نوٹ پر عالمی نقشہ میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان نے نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو اور ریاض میں سعودی عرب کے محکمہ خارجہ کو سعودی کرنسی نوٹ پر ہندوستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کے روزانہ معاملوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

کورونا کے روزانہ معاملوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) کیرالہ ، مہاراشٹر اور دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے ، ملک میں مسلسل دوسرے دن ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ایک دن میں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 500 سے بھی تجاوز کرگئی جمعرات کو صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49،881 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بہارکی خوشحالی کےلیے عظیم اتحاد ضروری:راہل

بہارکی خوشحالی کےلیے عظیم اتحاد ضروری:راہل

نئی دہلی 29 اکتوبر(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں اپنے حالیہ انتخابی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عظیم اتحاد ہی بہار میں خوشحالی لاسکتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنسد بھون کے باہر پولیس پر حملہ کے معاملہ میں عمران خان بری

سنسد بھون کے باہر پولیس پر حملہ کے معاملہ میں عمران خان بری

اسلام آباد، 29اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعرات کو 2014کے سنسد بھون کے باہر پولیس دستوں پر حملہ معاملہ میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا ہے اسلام آباد میں واقع اے ٹی سی کی عدالت میں آج جج رضاجواد عباس حسن نے یہ فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں

جڈیجہ کا کمال، کولکاتہ کے خلاف چنئی کی دلچسپ جیت

29 Oct 2020 | 11:38 PM

دبئی، 29 اکتوبر (یو این آئی) نوجوان بلے باز رُتوراج گائکواڑ کی 72 رن کی شاندار پاری اور سر رویندر جڈیجہ کی آخری دو گیندوں پر دو چھکوں سمیت نابعد 31 رن کی طوفانی پاری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے جمعرات کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل مقابلہ جیت لیا اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو پلے آف کی ہوڑ میں پھنسا دیا۔

بیگم اختر کی آواز کا جادو آج بھی قائم ہے

بیگم اختر کی آواز کا جادو آج بھی قائم ہے

29 Oct 2020 | 5:50 PM

ممبئی،29اکتوبر(یواین آئی)اپنی دلکش آواز سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی بیگم اختر نے ایک بار عہد کیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بنیں گی بچپن میں بیگم اختر استاد محمد خان سے موسیقی کی تعلیم لیا کرتی تھیں۔اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ بیگم اختر نے گانا سیکھنے سے انکار کردیا۔ان دنوں بیگم اختر سے صحیح سر نہیں لگتے تھے۔ان کے استاد نے انہیں کئی بار سکھایااورجب وہ نہیں سیکھ پائیں تو انہیں ڈانٹ دیا۔بیگم اختر نے روتے ہوئے ان سے کہا’’ہم سے نہیں بنتا نانا جی۔۔میں گانا نہیں سیکھوں گی۔ان کے استاد نے کہا۔۔بس اتنے میں ہار مان لی تم نے ۔۔۔نہیں بٹو ایسے ہمت نہیں ہارتے۔۔۔میری بہادر بٹیا چلو ایک بار پھر سے سر لگانے میں جُٹ جاؤ۔۔۔ان کی بات سن کر بیگم اختر نے پھر سے ریاض شروع کیا اور صحیح سُر لگائے۔اترپردیش کے فیض آباد میں سات اکتوبر1914 میں پیدا ہوئیں بیگم فیض آباد میں سارنگی کے استاد ایمان خاں اور عطا محمد خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم لی۔انہوں نے محمد خان،عبدل وحید خان سے بھارتیہ شاستریہ موسیقی سیکھی۔

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی  ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

کشمیر میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ہلاکت پروزیراعظم کا اظہارغم

30 Oct 2020 | 9:48 AM

سری نگر ، 30 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 3 کارکنوں کی ہلاکت پرتعزیت کرتے ہوئے ان کے کنبہ سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image