InternationalPosted at: Oct 1 2020 9:03AM جنوبی فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے
منیلا، یکم اکتوبر (ژنہوا) جنوبی فلپائن کے سوریگاؤ ڈیل سور میں جمعرات کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف زلزلہ اور آتش فشاں نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6.10 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بایاباس شہر سے تقریباً 68 کلو میٹر شمال مشرق میں اور زمین کی سطح سے 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
ژنہوا۔ شا پ۔ 0808