InternationalPosted at: Oct 4 2020 11:05AM ٹرمپ کے مشیر کرسٹی کورونا سے متاثرہ ہونے کے بعد اسپتال میں داخل
واشنگٹن ، 4 اکتوبر (اسپوتنک) نیو جرسی کے سابق گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کرس کیسٹی اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئے ۔
کیسٹی نے ٹویٹ کیا’’مجھے ڈاکٹروں کے مشورے پر موریس ٹاؤن میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ میں ٹھیک ہو رہا ہوں اور مجھے کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ میں نے دمہ کی بیماری کی وجہ سے احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
صدارتی انتخابات کے لئے ٹرمپ کو پہلی بحث تیار کرنے والے کیسٹی نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔
اسپوتنک،اظ