InternationalPosted at: Oct 9 2020 9:30AM روس میں جزیرہ کامچٹکا کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے
ماسکو،9 اکتوبر(اسپوتنک) جمعہ کے روز روس کے جزیرے کامچٹکا کے ساحل پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
روس کی اکیڈمی آف سائنسز (جی ایس آر ایس ) کی ریجنل شاخ نے بتایا کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
جی ایس آر ایس کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکزدریائے اوخو ٹسک میں 162 کلومیٹر’اوست بولشرسیٹ ‘ کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کا کوئی انتباہی اعلان کیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کامچٹکا انتہائی زلزلہ والے زون میں واقع ہے، جہاں ہمیشہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔
اسپوتنک،اظ